خضدارکے مثالی امن کیلئے جماعت اسلامی کے اکابرین نے بڑی قربانیاں دی ہے،مولانا اسلم گزگی

خضدار(بیورورپورٹ) خضدار حق دو تحریک کے عنوان سے جماعت اسلامی ضلع خضدار کے ضلعی امیر مولانا محمد اسلم گزگی سابق ضلعی امیر مولانا امان اللہ مینگل عبدالباسط گزگی مولانا عبدالباسط شاہوانی ودیگر خضدار حق دوکیمپ آزادی چوک خضدار پر ایک اہم پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر حق دو تحریک کے بانی صوبائ جنرل سیکٹریری مولانا ہدایت الرحمان کی قیادت میں خضدار بالخصوص پورے صوبے کے عوام کے حقوق کیلئے 11جنوری بروز منگل خضدار اللہ والا چوک پر حق دو تحریک کے جلسے سے اپنے تحریک کی لائحہ عمل کا آغازکریں گے پریس کانفرنس سے جماعت اسلامی کے مقررین نے کہا خضدار شہر کیلئے جماعت اسلامی نے ہر مشکل حالات میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے جب پورے صوبے میں بدامنی کی لہر چل رہی تھی تو جماعت اسلامی نے دوہزار تیرہ میں لہولہو بلوچستان کے نام پر خضدار میں ایک سیمینار منعقد کی گئ اورخضدارکے مثالی امن کیلئے جماعت اسلامی کے اکابرین نے بڑی قربانیاں دی ہے جماعت اسلامی نے دو ہزار بیس میں حب چوکی میں ایک اجلاس طلب کرکے وہاں کے میٹینگ میں بلوچستان کے سائل وساحل کے دفاع کیلئے حق دو تحریک بلوچستان کا فیصلہ کیا گیا تو اس صورت میں گوادر کےعوام کےحقوق غضب ہونے سے بچایا اور بڑی سے بڑی قربانی دیکر تاریخ رقم کی ہے جماعت اسلامی ملک گیر ایک منظم جماعت کا نام ہے مرکزی امیر مولانا سراج الحق کی قیادت میں پورے پاکستان بالخصوص بلوچستان کے مظلوم عوام کی آواز اور توانا بن گیا ہے حق دو تحریک گوادر کے بانی بلوچ قوم کے روح رواں صوبائ جنرل سیکٹریری جماعت اسلامی مولانا ہدایت الرحمان گوادر کے بےکس غریب مظلوم غریب عوام کا ساتھ دیکر اپنے تحریک کو کامیابی سے ہمکنار کرکے گوادر کے عوام کےحقوق حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئ آج گوادرحق دو تحریک کی کامیابی کے بعد خضدار کے عوام کےحقوق کیلئے اپنےتحریک کو وسعت دیں گے اور خضدار کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے خضدار کے عوام بائیسوی صدی کےآغاز تک اپنے بینادی سہولتوں سے محروم ہیں عوام کو نہ بجلی ہے نہ گیس نہ پینے کے صاف پانی خضدار عوام دینا کے جدید سہولتوں سے یکسر محرومیت کا شکار ہیں یہاں کے بے روزگار نوجوان طبقہ ایم اے ایم اےسی پاس ڈگری ہولڈر چپڑاسی کے پوسٹ پر بھرتی نہیں ہورہے ہیں یہاں سفارش پیسہ کلچر نے جوانوں کو مایوسی کا شکار بناکر انہیں سنگیں برائیوں کی طرف راغب کررہے ہیں پیسہ کلچر محنتی نوجوانوں کی محنت کا قتل عام کیا جارہا ہے یہاں میرٹ کی مکمل پامالی براہ راست ہورہی ہے ایران بارڈر کو بند کرکے بلوچ عوام کو کاروبار کرنے نہیں دیاجارہا ہے خضدار کے زامباد گاڑی والوں کو جان بوجھ کاروباری ٹوکن سسٹم سے محروم رکھاگیا ہے اور بلوچ عوام کو ایک سازش کے تحت دست گریبان کررہے ہیں خضدار عوام کو اس سردی کے موسم میں واپڈا بجلی سے محروم کردیا ہے ہفتوں تک سٹی کے باسی بجلی کے منہ نہیں دیکھ رہے ہیں واپڈا ظلم وزیادتی کرنے میں کوئ کسر باقی نہیں چھوڑی ہے خضدار کےلکڑی کیلئے پریشانی میں مبتلا ہے یہاں خوبصورت جنگلات کاٹ کاٹ کر ختم ہوگئ ہے مگر خضدار کو گیس کی فراہم نہیں کی جارہی ہے صحت کےحوالے خضدار کے عوام سرکاری سطح پر علاج ومعالجہ سے محروم ہیں ڈاکٹر حضرات سرکاری ہسپتالوں میں صرف ٹائم پاس اور اپنی تنخواہیں بچانے کیلئے ڈیوٹی دے رہے ہیں انہیں عوام کی علاج سے کوئ عرض نہیں ہے پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈاکٹر صاحبان مریض کو کندھا دینے کیلئے اپنے دفتر کے کمرے کے دروازے تک کھڑے رہتے ہیں خضدار کےایم این اے اور ایم پی غریب عوام کے دکھوں کا مداوا نہیں کررہے ہیں عوام اب بے سہارا ہوکر ایک مسیحا کی تلاش میں سرگردان ہے اب عوام کو مزید ہریشانی کی کوئ ضرورت نہیں ہے ان شاءاللہ 11 جنوری کا دن خضدار کے عوام کیلئے ایک نئی خوشخبری لیکر آئیں گے اورگوادر حق دو تحریک کے بانی مولانا ہدایت الرِحمان 11جنوری بروز منگل کو اللہ والا چوک پر ایک بڑے جلسے سے خضدار عوام سے محو گفتگو ہونگے اورخضدار حق دو تحریک کے باقاعدگی سے آغاز کریں گے خضدار کے باشعور عوام اپنے قائد مہمان حق دو تحریک کے بانی بلوچ قوم کے روح رواں مولانا ہدایت الرحمان کے استعمال کیلئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں آکر خضدار حق دو تحریک کے عظیم الشان جلسہ عام کو کامیاب بنائیں۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں