لتامنگیشکر کورونا کا شکار آئی سی یو میں داخل

دہلی:بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لتا منگیشکر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، لتا منگیشکر میں کورونا وائرس کی معتدل علامات موجود ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لتا منگیشکر آئی سی یو میں داخل ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لتا منگیشکر کی طبیعت بہتر ہے، اُنہیں احتیاطی طور پر آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں روزانہ کی بنیاد پر فنکار کورونا وائرس کی نئی لہر کا شکار ہو رہے ہیں۔

اس سے قبل بالی ووڈ اداکار بونی کپور اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی خوشی کپور کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی خبر سامنے آئی تھی۔دوسری جانب کورونا وائرس اور اومیکرون میں اضافے کی وجہ سے بھارتی ریاست مہاراشٹر میں اسکول اور کالج 15 فروری تک بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر میں سوئمنگ پول اور جم پیر سے بند کر دیئے جائیں گے جبکہ دفاتر میں ملازمین کی حاضری 50 فیصد تک محدود کر دی گئی ہے۔مہاراشٹر کے نجی دفاتر میں مکمل ویکسینیشن والوں کو ہی آنے کی اجازت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں