گوادر، انتظامیہ کی کارروائی، 4ہزار600بوتل شراب برآمد، 5ملزمان گرفتار

کوئٹہ: گوادر میں کسٹمز حکام نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں بوتلیں شراب برآمد کرکے 5ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، کسٹمز ذرائع کے مطابق کارروائی میں کسٹمز گوادر نے پاکستان نیوی کی معاونت سے لسبیلہ ساحلی علاقے وندر ڈام کے کھلے سمندر میں کشتی سے 4ہزار 600غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کرکے 5اسمگلر وں کو گرفتار کرلیا ہے۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق اسمگلرز، شراب کی یہ کھیپ بیرونی ملک سے پاکستان اسمگلنگ کررہے تھے، برآمد کی گئی شراب کی مالیت 7کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ کلکٹر کسٹمز گوادر چودھری جاوید نے میڈیا کو بتایا کہ کاروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی جس کے لیے کسٹمز حکام کئی دنوں سے ریکی کر رہے تھے۔ اور اس عمل میں پاکستان نیوی کے اہلکار بھی بڑی مستعدی سے شریک رہے۔ چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان محمد صادق اور کلکٹر کسٹمز چودھری جاوید نے ایڈیشنل کلکٹر کامران علی رانا، ڈپٹی کلکٹر فرحت اللہ خان، سپرنٹنڈینٹ نثارشیخ، اور ٹیم کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں