قلات، منافع خور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے

قلات:قلات میں رمضان المبارک کے آتے ہی تاجروں نے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا گزشتہ سال کی نسبت تما م اشیاء کی قیمتوں میں سو گنا اضافہ کر دیا ہے گزشتہ سال ایک سو ساٹھ روپے میں فروخت ہونے والا کھجور تین سو پچاس روپے اور دوسو روپے والا کھجور پانچ سوروپے میں فروخت ہو نے لگا شدید مہنگائی کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقہ کی قوت خرید جواب دے گئی شہری شدید مہنگائی کی وجہ سے پریشان حال ہیں قلات میں ماہ صیام کے شروع ہو تے ہی تاجروں نے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیاہیں گزشتہ سال کی نسبت ہر چیز کی قیمتوں میں سو گنا اضافہ کر دیا گیا ہیں قلات میں تو کھجور وں کی قیمتوں کو تو پر لگ گئے ہیں وہ کھجورجو گزشتہ سال ایک سو ساٹھ روپے کا فروخت ہو تا تھا اب تین سوپچاس روپے کا ہو گیا ہے اور جو دوسو روپے کا بکتا تھا اب وہ پانچ سو روپے کر دیا گیا ہیں اس ی طرح خربوزوں کی قیمتوں میں بھی من مانا اضافہ کر دیا گیا ہیں شدید مہنگائی کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقہ شدید پر یشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں قلات کے عوامی حلقوں نے مصنوعی مہنگائی پیدکرنے والے تاجروں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہیکہ قلات کے تاجر لاک ڈاؤن کے غصے کو غریب عوام سے نکال ر ہے ہیں اس لیئے انہوں نے من مانے قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں