حکو مت کی نا قص معا شی پالیسوں کی وجہ سے معیشت زوال کا شکا رہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مر کز ی تر جمان نے پیٹر ولیم مصنو عات پر 106فیصد ٹیکس بڑ ھا دینا انتہا ئی قا بل تشویش اور عوام دشمن عمل ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکو مت کی نا قص معا شی پالیسوں کی وجہ سے معیشت زوال کا شکا رہے اپنے ٹیکس ہد ف کو اند رون ملک صنعتی اور زرعی پید وار سے حا صل کر نے پر بری طر ح نا کام ہو چکی ہے او راب ہر مہینے 10ارب روپے کا اضا فی بو جھ پیڑ ولیم مصنو عات پر ٹیکس لگا کر عوام پر ڈا لا گیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ مہنگا ئی میں سا لا نہ 14فیصد سے زیا دہ اضا فہ ہو رہا ہے اشیا خو ر د نوش کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئی ہیں اور اس وقت 118ملک غز ائی قلت کا شکا ہے اور پا کستان 107نمبر تک پہنچ چکا ہے مر کزی تر جما ن نے کہا کہ حکو مت کی بے سمت پا لیسوں کی وجہ سے سیا سی انتشا ر، عدم استحکام اور معا شی بحران میں اضا فہ ہوا ہے عوام کو ریلف دینے کے بجا ئے متو سط طبقہ غر بت کی لیکر سے نیچے آگیا ہے ادویا ت کی قیمتوں میں کئی گنا اضا فہ کر دیا گیا ہے اب پیڑ ولیم مصنو عات پر 106فیصد ٹیکس میں اضا فے سے تمام اشیا ء مہنگی ہو ں گی بیان میں کہا گیا ہے کہ حکو مت اس قسم کی ظا لما نہ اور عوام دشمن پا لیسوں کو ترک کرے بیان میں مز ید کہا گیا ہے کہ جب تک ملک کو فلا حی ریا ست بنانے کی سنجید ہ کو ششیں نہیں کی جا تی معا شی، سیا سی اور استطا لی بحران میں اضا فہ ہوگا، اس لئے شعور اور وقت کی ضرورت ہے کہ ما ضی کی پا لیسوں کو ترک کر کے ریا ست کو عوام کی فلا ح اور بہبود کیلئے استعما ل کیا جا ئے

اپنا تبصرہ بھیجیں