محکمہ ایک نااہل ٹریکٹر ڈرائیور کودیکر نصیرآباد کے زمینداروں،کاشتکاروں اور عوام کی توہین کی گئی، صادق عمرانی

ڈیرہ مراد جمالی:نصیرآباد بچاؤ تحریک کے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کے سنٹرل کمیٹی کے ممبر سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے اپنے ایک جاری بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایریگیشن کا قلمدان ایک نااہل ٹریکٹر ڈرائیور رکن اسمبلی حاجی محمد خان لہڑی دیکر نصیرآباد کے زمینداروں کاشتکاروں اور عوام کی توہین کی گئی ہے انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک نااہل کرپٹ غیر قانونی طریقے سے جائیدادیں بنانا منشیات و دیگر اسملنگ کے کاروبار میں ملوث ہوکر اربوں روپے کی زرعی زمینیں سمیت گوادر کراچی کوئٹہ میں اربوں روپے کے جائیدادیں خریدی گئی اس کے علاوہ دشت کے علاقے میں ایک یزار ایکڑ سے اوپر زرعی زمینیں خریدی ہیں اس وقت وہاں پر آدھے درجن سے زائد ٹیوب ویل لگاکر زمینوں کو سیراب کی جارہی ہے نیب سمیت دیگر تحیقاتی اداروں کو صوبائی وزیر ایریگیشن حاجی محمد خان لہڑی اور ان کا نااہل کرپٹ بھائی میر عبدالغفور لہڑی کے خلاف فوری طور پر تحقیقات کرائی جائے میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ ایک ٹریکٹر ڈرائیور کو محکمہ ایریگیشن کا قلمدان دیکر 62 ارب روپے جو کینالز اور ڈیموں کے لئے ٹینڈر ہونے والے ہیں صوبے کے تمام ایکسیئز سمیت پروجیکٹ ڈائریکٹر کو حکم دیا گیا کہ فوری طور پر میرے 10 فیصد کمیشن وصول کرکے مجھے پہنچا دیئے جائے آفسیران نے کوئٹہ کے مختلف بینکوں سے پانچ پانچ ہزار کے نوٹ کاٹن کے ڈبوں میں بند کرکے صوبائی وزیر ایریگیشن محمد خان لہڑی کو ان کے گھر پہنچا دیئے ہیں نصیرآباد بچاو تحریک کے ترجمان نے مزید کہا کہ اصل میں صوبائی وزیر ایریگیشن محمد خان لہڑی اور ان کا نااہل بھائی کا ہدف الیکشن سے پہلے پہلے 7 ارب روپے اکٹھے کرکے نصیرآباد کے عوام کو خرید کر دوبارہ وہ اقتدار میں آنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں انشاء اللہ نصیرآباد کے عوام کے ساتھ ملکر ان لٹیروں سے عوام کا ایک ایک پیسے کا اور ہونے والے زیادتیوں کا حساب لیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر ایریگیشن محمد خان لہڑی اور ان کا بھائی جو عدلیہ سے کرپشن جھوٹ بولنے تاحیات نااہل ہوئے تھے کچھ ماہ قبل ان دونوں بھائیوں کے خلاف چیئرمین نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثوں بنانے جس میں 7 ارب روپے کی انکوائری کی منظوری دے دی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں