دکی،جائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

دکی:ٹرائیبل کول ایریا میں نامعلوم مسلح افراد نے کوئلہ کان کے انجن ڈرائیور پر فائرنگ کی ایس ایچ او دکی انور جلالزئی کے مطابق فائرنگ سے کوئلہ کان کا انجن ڈرائیور لوط الرحمان ولد ملا عبدالرشید قوم ہوتک سکنہ افغانستان جان بحق ہوگیا۔جان بحق انجن ڈرائیور کی لاش کو سول ہسپتال دکی منتقل کردیا گیا۔ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کرکے آبائی علاقے افغانستان روانہ کردی گئی جبکہ کوئلہ کانکنوں نے کوئلہ کان پر احتجاج کام بند کرکے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ایس ایچ او کے مطابق واقعہ بظاہر چوری کی واردات معلوم ہوتی ہے۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ٹھیکدار عبدالمجید ناصر کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں