کورونا کا آغاز چین سے ہوا کو یقینی بنانے کے لئے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں،امریکہ

واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکہ دیگر ممالک کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کام کر رہا ہے کہ کورونا وائرس چین سے شروع ہوا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں مائیک پومپیو نے کہا کہ ہمیں امریکہ میں ہونے والی ہلاکتوں اور معاشی نقان کے ذمہ دار فریقین کو احتساب کے کٹہرے میں لانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری عالمی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے جبکہ امریکہ سفارتی سطح پر تمام دنیا تک رسائی حاصل کر رہا ہے تاکہ انہیں درست اقدامات کرنے، ان کی معیشت کو سہارا دینے اور اس بات کو یقینی بنانے کہ جب حالات ٹھیک ہو جائیں گے ہم دوبارہ عالمی سفر کا آغاز کرتے ہوئے گلوبل اقتصادی حالات کو دوبارہ بہتر کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کام کر رہا ہے کہ کورونا وائرس کا آغاز چین کے شہر ووہان سے ہوا

اپنا تبصرہ بھیجیں