وزیر اعظم اورآرمی چیف سے سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب کے نائب وزیر دفہ کی ملاقات شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیزسے ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال ودیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی نائب وزیر دفاع کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت اور دفاعی تعلقات کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان سیکیورٹی شعبے میں تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔آرمی چیف اور سعودی نائب وزیر دفاع کے درمیان ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں