بلوچستان کے قباہل امن پسند ہیں،میر ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ:ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسی خیل اور صوبائی مشیر داخلہ و قباہلی امور میر ضیااللہ لانگو کی قیادت میں ایک قباہلی جرگہ(ننواتی)شہید امان اللہ کے لواحقین کے لے گئے قبائلی ننواتی میں ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسی خیل اور صوبائی مشیر داخلہ وقبائلی امور میر ضیااللہ لانگو کے علاوہ ڈپٹی کمیشنر ضلع چمن جمعہ داد مندوخیل علما کرام اور معززین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی قباہلی ننواتی سے خطاب کرتے ہوے ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسی خیل نے کہا کہ آج کے دن ہم اس قباہلی ننواتی میں امن کے لیے آے ہیں ہمارے صوبے کو امن کی ضرورت ہے قباہل ایک دوسرے سے دست و گریبان ہونے کے بجاے امن و آشتی کا دامن تھامے کیونکہ ہمارا صوبہ مزید بد امنی اور قباہلی رنجشوں کا متحمل نہیں ہوسکتا قباہلی جرگے سے خطاب کرتے ہوے صوبائی مشیر داخلہ و قباہلی امور میر ضیااللہ لانگو نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ قباہل کے درمیان آپسی دشمنی اختلافات کو ختم کرنا ناگزیر ہوچکا ہے بلوچستان کے قباہل امن پسند ہیں کیونکہ امن ہی وہ واحد راستہ ہے کہ جس سے ہم اپنے صوبے کو ترقی اور خوشحالی دے سکتے ہیں صوبائی مشیر داخلہ نے کہا کہ صوبے میں ترقی اور خوشحالی قباہلی تنازعات سے نہیں آسکتی بلکہ تعلیم سے ممکن ہے ہمیں اپنے آنے والی نسلوں کو قباہلی تنازعات کا تحفہ دینے کے بجاے تعلیم صحت اور باشعور معاشرہ کا تحفہ دینا چاہیے صوبائی مشیر داخلہ میر ضیااللہ لانگو نے شہید امان اللہ کے لواحقین کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ آپ نے قباہلی جرگہ(ننواتی) کو عزت دے کر فراغ دلی کا ثبوت دیا جس کا اجر آپ سب کو اللہ پاک دنیا اور آخرت میں انشااللہ ضرور دیگا۔واضح رہے کہ پانچ مہینے قبل ضلع چمن میں قبیلہ عشیزئی جہان کہول کے درمیان زمین کے تنازعہ پر لڑائی میں امان اللہ شہید ہوے تھے جسکے لیے ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسی خیل اور صوبائی مشیر داخلہ میر ضیااللہ لانگو کی قیادت میں مرکہ ہوا شہید امان اللہ کے لواحقین نے قباہلی مرکہ کو عزت دیتے ہوے مکمل اختیار دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں