خضدار وومن یونیورسٹی اور پولی ٹیکنیکل کالج کی بندش کا فیصلہ استحصالی عمل ہے، بی ایس او پجار

کوئٹہ:بی ایس او پجار کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے خضدار وومن یونیورسٹی اور پولی ٹیکنیکل کالج کو حکومتی کمیٹی کی طرف سے بند کرنے کا فیصلہ جبرا اور استحصالی عمل ہے بلوچ کو دانستہ طور پر تعلیم سے دور رکھنے کی سازش رچائی جارہی ہے اس سے پہلے بھی سکندر یونیورسٹی خضدار کو بند کرنے کی کوشش کی گئی تھی ان حربوں سے یہی ظاہر ہوتا ہے حکومت وقت تعلیم اور تعلیمی اداروں سے خوفزدہ ہے حکومت کی جانب سے اس طرح کے شرمناک حرکات کی ہم بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں حکومت وقت کی زمہ داری ہے بلوچستان کی پسماندگی دور کرنے کی خاطر مزید یونیورسٹی اور کالج بنائیں بدقسمتی سے حکومت کار نیک کے بجائے تعلیم ادارے بند کرنے کی کوشش پر تلا ہوا ہے اس طرح کے حرکات مذید پسماندگی مایوسی کی طرف لے جانے کی عکاسی ہے استحصال زدہ بلوچستان کو جبرا تعلیم صحت جیسے سہولیات سے دور رکھنے کی ایک ناکام کوشش ہے جس کی بی ایس او پجار ملک گیر کے تمام طلباء تنظیموں سے ملکر اس کیخلاف تحریک کا اعلان کرے گی حکومت وقت اپنی ناکامی چھپانے کی خاطر ایک بار پھر تعلیمی اداروں کو نشانہ بنا رہی ایسے حرکات قوم اور مستقبل کے معماروں کے لیے قدغن ہے۔


