کویت کی آئل ریفائنری میں آتشزدگی ، 2 ملازم ہلاک

کویت سٹی : کویت کی نیشنل پیٹرولیم کمپنی میں آتشزدگی سے دو ایشیائی ملازم ہلاک ہوگئے۔کویت نیشنل پیٹرولیم کمپنی (کے این پی سی) کی جانب سے گزشتہ روز واقعے سے متعلق بتایا گیا ہے کہ منال ال احمدی آئل ریفائنری پلانٹ پر ہونے والی آتشزدگی میں دو ایشیائی ملازمین ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوئے جن میں سے تین کو تشویشناک حالت میں العدن ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دیگر دو ملازمین کو کمپنی کے ہسپتال میں طبی سہولیات فراہم کر کے گھر روانہ کردیا گیا ۔

کمپنی کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں ملازمین جائے وقوعہ پر اپنی معمول کی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔کے این پی سی نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کے بعد ایکسپورٹ آپریشن کو بند کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں