پنجگور،تبلیغی مرکز کے 165افراد کلیئر قرار

پنجگور:تبلیغی مرکز سراوان میں 165 افراد کی اسکریننگ مکمل تمام افراد،کلئیرقراردیئے گئے جوڈپٹی کمشنر کے احکامات کی روشنی میں جلد اپنے آبائی علاقوں کے لیے روانہ ہو نگے تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اوپنجگور ڈاکٹر شبیر احمد کشانی نے ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی منیراحمد بلوچ ایم ایس پچا س بیڈڈڈاکٹر عابد کے ہمراہ تبلیغی مرکزکا دورہ کیا اس دوران ممتاز سماجی شخصیت حاجی ناصر کشانی بھی ان کے ہمراہ تھے تبلیغی مرکز کے دورے کے موقعے پر محکمہ صحت کے ماہرین نے تبلیغی مرکز میں موجود 165 افراد کی اسکریننگ کی جو کلیئر قرار پائے اور وہاں موجود تبلیغی جماعت کسی بھی فرد میں کورونا وائرس کی نشاندہی نہیں ہوئی تاہم ضلعی منتظم صحت ڈاکٹر شبیراحمد کشانی اور دیگر زمہ داروں نے ضلعی انتظامیہ سے سفارش کی کہ وہ تبلیغی جماعت کے افراد کو ان کے علاقوں میں روانہ کرنے کے لیے اقدامات کرے واضح رہے کہ حکومت کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر نے اجتماعات پر پابندی عائد کررکھی ہے ڈپٹی کمشنر پنجگور شبیراحمد بادینی نے محکمہ صحت اور تبلیغی مرکز کے ذمہ دار مفتی محمد آصف بلوچ کی سفارشات کی روشنی میں تبلیغی جماعت کے افراد کی روانگی کے لیے احکامات جاری کردیئے ہیں۔


