حمید آباد، بی اے پی کے چاروں تحصیلوں کے عہدیداران اور کارکنان احتجاجاً مستفی
حمید آباد:بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی اور چاروں تحصیلوں کے عہدیداران اور کارکنان احتجاجاً اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے اور استعفے پارٹی صدر کو بھیجنے کااعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کھوسہ ہاوس صحبت پور میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر میر فتح علی خان کھوسہ ضلعی سیکرٹری جنرل میر سرفرازخان کھوسہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم ضلعی و چاروں تحصیلوں کے عہدیداران وکارکنان اپنے اپنے پارٹی عہدوں سے احتجاجا مستعفی ہورہے ہیں۔ان کا کہناتھاکہ جب سے بلوچستان کے سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے سی ایم شب سے استعفی دیا ہے اور بلوچستان کے نئے وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو نے منصب سنبھالاہے تو پارٹی کے عہدیداراوں اور کارکنوں سے ناروا سلوک کیا جارہاہے اور ہمیں ہر موڑ پر نظر انداز کیاجارہا ہے اور ضلعے میں تمام جاری ترقیاتی کام روک دیے گئے ہیں۔اورہمارے ورکروں سے انکارویہ بھی بدل چکاہے اور وزیراعلی ہاوس کے دروازے ہمارے لیے بند کردیے گئے۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجوپارٹی کے ایم پی اے ایز کی بجائے اپوزیشن والوں کو نوازنے میں مصروف ہیں انکاکہناتھاکہ ضلع صحبت پور میں میگاپروجیکٹ اور ترقیاتی کاموں میں مختلف طریقوں سے رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں اور انکی فنڈنگ بھی بند کی گئی۔اس لیے آج ہم مجبور ہوکر اپنے اپنے استعفے پارٹی کے صدر اور سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کو بھیج رہے ہیں۔


