خواتین گرفتاری معاملہ،والدین کی ہدایت پر لڑکیوں کو حراست میں لیا،پولیس
کوئٹہ:خواتین کی گرفتاری کی ویڈیو کامعاملہ،پولیس نے والدین کی ہدایت پر تینوں لڑکیوں کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا حراست میں لی جانے والی لڑکیوں کے منشیات کے عادی ہونے کا بھی انکشاف ہواہے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز زینب سمیت تینوں لڑکیاں گزشتہ ایک ہفتے سے اپنی گھر سے بھاگی ہوئی تھی پیر کے روز والدین سمیت دیگر رشتہ دار مذکورہ لڑکیوں کو ڈھونڈنے میں مصروف تھیں تینوں لڑکیاں پہلے تیل گودام کے پاس آئیں اس کے بعد آئی جی آفس چوک کے قریب تینوں لڑکیوں نے نہ صرف اپنے والدین کے ساتھ منہ ماری کی بلکہ ان کے کپڑے بھی پھاڑے تھے جس کے بعد تینوں لڑکیاں مشن روڈ آئی جہاں پر والدین کی جانب سے پولیس سے مدد لی گئی تاہم موقع پر موجود اہلکاروں نے والدین کوبتایاکہ خواتین پولیس اہلکار نہ ہونے کی وجہ سے وہ لڑکیوں کو حراست میں نہیں لے سکتے پولیس کے مطابق والدین کے اصرار پر پولیس نے تینوں لڑکیوں کو جو پولیس سے بھی بدتمیزی کررہی تھی کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیاہے،پولیس کے مطابق تینوں لڑکیاں منشیات کے عادی ہیں۔والدین کی درخواست پر پولیس نے کارروائی کی ہے،پولیس کے مطابق زینب کے والدین کی جانب سے 365بی کی ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی تھی۔والدین کاکہناتھاکہ نامعلوم افراد میری بیٹی کو پھسلا کر لے گئے ہیں جس پر پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی ہے۔


