انڈونیشیا کا دارالحکومت جکارتا سے منتقل کرنے کا بل منظور
جکارتا: انڈونیشیا کا دارالحکومت جکارتا سے منتقل کرنے کا بل منظورکرلیا گیا۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کی پارلیمنٹ نے دارالحکومت جکارتا سے منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔
انڈونیشیا کے وزیرمنصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا کے نئے دارالحکومت کا نام نوسنتارا ہوگا جوبونیو آئی لینڈ میں واقع ہے۔ نیا دارالحکومت قوم کی شناخت اوراقتصادی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا۔
Load/Hide Comments


