بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہر فورم پر جد جہد جاری رہیگی، سکندر عمرانی

سبی:صوبائی وزیر ریونیوبلوچستان میر سکندر علی عمرانی نے کہا ہے کہ حلقہ انتخاب سمیت بلوچستان کی ترقی خوشحالی اور عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر فورم پر جدوجہد جاری رہے گی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ولولہ ایگز قیادت کے باعث بلوچستان کی ترقی عوام کی خوشحالی رواں دواں ہے ہماری بلارنگ نسل قوم قبیلے کی خدمت سے عوام مثبت تبدیلی محسوس کررہے ہیں ترقی اور خوشحالی کا راستہ روکنے والے بلوچستان اور پاکستان کے دشمن ہے عمرانی قبائل اپنے وطن کی سلامتی خودمختیار ی پر آنچ نہیں آنے دے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی ڈیرہ مراد جمالی ڈسٹرکٹ صدر میر یار محمد عمرانی، لوکل ڈومیسائل کمیٹی کے ممبر ممتار قبائلی سیاسی شخصیت حاجی عبدالحق سبی پریس کلب کے صدر حاجی سعید الدین طارق بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر ریونیوبلوچستان میر سکندر علی عمرانی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان بھر میں عوام کی خدمت کا تسلسل برقرار رکھے ہوئے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ولولہ ایگز قیادت میں بلوچستان ترقی خوشحالی کی جانب تیزی کے ساتھ گامزن ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ کی تعمیر ترقی عوام کی خوشحالی کے ساتھ ساتھ بلا رنگ ونسل عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار اپنی صلاحیتوں کااستعما ل کررہے ہیں بے روزگار ی کے خاتمہ تعلیم صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی پینے کے صاف پانی کی بروقت دستیاب ممکن بنارہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش مسئلہ مسائل ومشکلات کے خاتمہ کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقداما ت کیے جائیں گے اعلانات وعدے دعوے نہیں کریں گے عوام کی خدمت کے مقصد کو لے کر انتخابات میں حصہ لیا جس اعتماد کا اظہار عوام نے کیا اس پر پورا اتررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی سمیت حلقہ انتخاب میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کردیا ہے جسکی وجہ سے ترقی خوشحالی کے ثمرات عوام کو جلد ہی ملے گے انہوں نے کہا کہ پاک افواج ایف سی سیکورٹی اداروں اور محب وطن شہریوں کی مدد سے بلوچستان کا امن لوٹ رہا ہے ڈیرہ مراد جمالی سمیت بلوچستان بھر میں بسنے والے قبائل محب وطن ہے جو پاکستان کی سلامتی اور حفاظت کے لئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک نچھاور کرنے کو تیار ہیں انہوں نے گزشتہ دنوں ایم ایس سبی اسکاؤٹس صوبیدار میجر رانا محمد اسلم کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ موجودہ صورت حال میں وقت کی ضرورت ہے ہم شہید رانا محمد اسلم کے لواحقین کے دکھوں میں برابر کے شریک ہے دعا گو ہیں کہ رانا محمد اسلم سمیت شہداء پاک افواج ایف سی بلوچستان (نارتھ) سبی اسکاؤٹس کو جوار رحمت میں اعلیٰ درجات عطاء ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں