نوشکی میں پہیہ جام ہڑتال عارضی طورپر موخر کردی گئی


نوشکی(نامہ نگار) آل پارٹیز زمیندار ایکشن کمیٹی انجمن تاجران کے ایس پی حسین احمد لہڑی سے مذاکرات پہیہ جام ہڑتال عارضی طور پر موخر. ایس پی نوشکی حسین احمد لہڑی نے ایس پی آفس میں سمیع اللہ مینگل قتل کیس کے حوالے سے آل پارٹیز زمیندار ایکشن کمیٹی انجمن تاجران کے زمہ داران کو مذاکرات کی دعوت دی جس پر آل پارٹیز زمیندار ایکشن کمیٹی انجمن تاجران کے رہنماؤں میرخورشید جمالدینی مولانا منظور احمد مینگل ظاہر بلوچ نذیر بلوچ مفتی فدالرحمان ریکی حافظ مطیع الرحمن مینگل حافظ عبداللہ گورگیج سعید بلوچ. محمد اعظم مانداہی حاجی شاہ زمان جمالدینی. زکریا عادل ودیگر نے ایس پی آفس میں میٹنگ میں سمیع مینگل قتل کیس ملزمان کی عدم گرفتاری علاقے میں منشیات فروشی سمیت بنیادی مطالبات سے ایس پی نوشکی حسین احمد لہڑی کو آگاہ کیا اور تحریری طور پر یاداشت بھی پیش کی گئی ایس پی نوشکی حسین احمد لہڑی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج سیاسی جماعتوں اور عوام کا جمہوری حق ہے ہم پرامن احتجاج کی حق میں ہیں۔احتجاج سے عام عوام کو تکلیف نہ ہو پہیہ جام ہڑتال سے مسافروں بیماروں خواتین و بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہوگا عوامی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے میں آل پارٹیز زمیندار ایکشن کمیٹی انجمن تاجران سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ پہیہ جام کی کال واپس لیں آل پارٹیز زمیندار ایکشن کمیٹی انجمن تاجران کے رہنماؤں نے کہاکہ ہمارے مطالبات جمہوری اور آئینی ہیں جن سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے البتہ مذاکرات کے ذریعے اگر مسائل کا حل ممکن ہو اس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے انہوں نے ایس پی نوشکی حسین احمد لہڑی کی اپیل پر عوامی مفاد میں پہیہ جام ہڑتال کی کال کو عارضی طور پر موخر کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں