اورماڑہ میں ایک لانچ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے سمندر میں پھنس گئی

کوئٹہ: اورماڑہ میں ایک لانچ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے سمندر میں پھنس گئی،وحید نامی ناخدا و ماہی گیر نے محکمہ فشریز سے مدد کی اپیل کردی۔اورماڑہ کے سمندر میں پھنسی لانچ کے ناخدا وحید نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ا ورماڑہ میں اس کی لانچ طوفانی ہواؤں کے باعث اٹھی والی لہروں کی وجہ سے سمندر میں پھنس گئی ہے اس لانچ میں 8 ماہی گیروں سوار ہیں جن کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے،وحید نے بتایا کہ وہ سمندر میں صبح سے پھنسے ہوئے ہیں اور کھانے پینے کا سامان ختم ہونے سے وہ تمام افراد بھوکے ہیں
وحید نامی ناخدا و ماہی گیر نے محکمہ فشریز سے مدد کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں