غلط پالیسیوں کیوجہ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے،نیشنل پارٹی
کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کیوجہ سے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہے۔عوام کی قوت خرید ختم ہوکر رہ گء ہے۔روزگار کے زرائع ختم ہوچکے ہے۔لیکن افسوس کا مقام ہے کہ نوشکی سمیت بلوچستان بھر میں لیویز سمیت دیگر محکموں میں خالی آسامیوں کی لاکھوں میں بولی لگی ہے۔اور فرنٹ مین پیسے لینے کیلئے میدان میں آ چکے ہیں۔اس طرع کے عوام دشمن پالیسیوں کی نیشنل پارٹی مکمل مذمت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نمائندے و حکمران سرکاری فنڈز و بلوچستان کی وسائل کو لوٹنے میں ایکدوسرے سے سبقت لینے میں غیر جمہوری عناصر کے مکمل جی حضوری پر گامزن ہے۔لیکن ساتھ ہی عوام کی زندگیوں کو درگور کرنے سے بھی نہیں ہچکچاتے ہیں۔لیویز سپاہی و کلاس فور کے ملازمتوں کو بھی غریب ونادار اور حق دار نوجوانوں کو روادار نہیں ان ملازمتوں کو لاکھوں روپے میں فروخت کرنے میں مصروف ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ڈر ہے کہ غریب عوام کے پاس پیسے تو نہیں وہ ان نوکریوں کو حاصل کرنے کیلئے کسی جرم کا ارتکاب نہ کریں۔بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی عوامی جمہوری جماعت ہے اور عوام کے حق کو کسی کو غصب کرنے نہیں دے گی۔اگر حکمرانوں نے رویہ نہ بدلہ تو عوام کے ساتھ ملکر حکمتِ عملی ترتیب دی جائے اور بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔


