کوئٹہ میں کورونا وائرس، ہلاکتوں کی تعداد 14ہوگئی

کوئٹہ:کوئٹہ میں خاتون سمیت کورونا وائرس کے مزید تین مریض انتقال کر گئے وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 14ہوگئی، تفصیلات کے مطابق اتوار کو وزیراعلیٰ ڈیلیوری یونٹ کے سربراہ ایڈیشنل سیکرٹری فرخ عتیق کے والد،کوئٹہ کے علاقے فقیرآباد سے تعلق رکھنے والا86سالہ شخص، اور میکانگی روڈ کی رہائشی 66سالہ خاتون کورونا وائرس سے جنگ لڑتے ہوئے انتقال کر گئے، اتوار کو ہونے والی تین اموات کے بعد صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد14ہوگئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں