شام میں جیل سے فرارجہادیوں سے جھڑپیں،80افرادہلاک
دمشق :شمالی شام کی ایک جیل سے فرار ہونے والے جہادی ابھی تک مفرور ہیں۔اس علاقے میں امریکی حمایت یافتہ کرد فورسز اور جہادیوں کے مابین سنگین جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اس لڑائی میں تقریبا اسی افراد مارے گئے ہیں، جن میں تیس کرد سپاہی بھی شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دو روز قبل الحسکہ میں واقع کرد فورسز کی اس جیل پر داعش کے حملے کے نتیجے میں کم از کم ایک سو تیس قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ سیرئین آبزویٹری نے بتایا کہ اس علاقے میں امریکی حمایت یافتہ کرد فورسز اور جہادیوں کے مابین سنگین جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اس لڑائی میں تقریبا اسی افراد مارے گئے ہیں، جن میں تیس کرد سپاہی بھی شامل ہیں۔
Load/Hide Comments


