عوام کی خدمت کا وژن لیکر سیاسی میدان میں آئے ہیں، سکندر عمرانی

سبی:صوبائی وزیر ریونیوبلوچستان میر سکندر علی عمرانی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کا وژن لے کر سیاسی میدان میں سرگرم ہے عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی ترقی خوشحالی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے حلقہ انتخاب میں تعلیم صحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے کام کیا جارہا ہے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کئی منصوبے پائپ لائن میں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی ڈیرہ مراد جمالی ڈسٹرکٹ صدر میر غلام نبی عمرانی۔ لوکل ڈومیسائل کمیٹی کے ممبر ممتار قبائلی سیاسی شخصیت حاجی عبدالحق میر یار محمد لہڑی سبی پریس کلب کے صدر حاجی سعید الدین طارق بھی موجود تھے۔وبائی وزیر ریونیوبلوچستان میر سکندر علی عمرانی نے کہا کہ حلقہ انتخاب سمیت بلوچستان کی تعمیر وترقی عوام کے احسا س محرومی کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے بلوچستان عوامی پارٹی کے اقدامات کسی سے پوشیدہ نہیں پارٹی دن رات بلارنگ ونسل عوام کی خدمت اور عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے ہمیں کسی سے سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں ہماری بلا رنگ ونسل عوا م دوست پالیسیوں کے باعث بلوچستان ترقی خوشحالی کی جانب گامزن اور بلوچستان کے کئی سلگتے مسائل کا خاتمہ ہوا ہے صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث کامیابی کے ساتھ بلوچستان کیلئے جدوجہد کررہی ہیں تعلیم صحت بجلی پینے کا صاف پانی سمیت عوام کی بنیادی سہولیات کی فراہمی سے لوگوں کے کئی مسائل کا ازالہ ہوچکا ہے بلوچستان عوامی پارٹی نے عوام کی تقدیر بدلنے کا عہد کرکے اقتدار میں آئی ہمیں صرف اقتدار ہی عزت نہیں بلکہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں اور کارکنوں سے دور نہیں عوام اورپارٹی کارکن مسائل کی نشاندہی کریں ہم ان کو حل کریں گے بلوچستان کو ماڈل صوبہ بنانے کی خواش مند ہے ہمارا فرض ہے کہ ہم بلوچستان کے ساحل وسائل بلوچستان کی عوام پرخرچ کرکے ثابت کریں گے کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی جماعت ہے اور اس کی قیادت عوام دوستی کے جذبے سے سرشار ہیں اس موقع پر حاجی عبدالحق نے ڈیرہ مراد جمالی میں عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے صوبائی وزیر ریونیو میر سکندر علی عمرانی کو تفصیلی آگہی بھی فراہم کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں