ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو جھوٹا قرار دیدیا

واشنگٹن:کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے جراثیم کش ادویات کے استعمال سے متعلق بیان پر شدید تنقید کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو ہی جھوٹا قرار دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا کے علاج کے لیے نامعقول تجویز دینے والے امریکا کے صدر ٹرمپ صحافیوں کے سخت سوالات سے ڈر گئے اور انھوں نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی پریس کانفرنس ہی منسوخ کر دی۔امریکی صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پریس کانفرنس منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں ایسی نیوز کانفرنس کرنے کا کیا فائدہ جب ملکی میڈیا صرف جارحانہ سوالات پوچھتا ہو اور حقائق کو درست انداز سے پیش نہ کرے۔ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ ان کی پریس کانفرنسز دکھا کر میڈیا ریٹنگ تو حاصل کر لیتا ہے مگر ان کی جھوٹی خبریں دینے کے سبب عوام کو کچھ نہیں ملتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں