سعودی عرب میں پاکستانی مزدور پریشان، حکومت سے مدد کی اپیل کر دی

اسلام آباد:سعودی عرب میں پاکستانی مزدور پریشان، حکومت سے مدد کی اپیل کر دی۔مزدور وں نے بتایاکہ سعودی عرب میں چھ سات ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں، ہم لوگ بغیر اقامے کے ہیں، آج تک اقامہ نہیں بنا،اقامہ نہ ہونے کی وجہ سے سعودی عرب میں پھنس گئے ہیں، واپس نہیں جاسکتے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان سے ویزے خرید کر سعودی عرب آئے تھے، ہماری کیا غلطی ہے؟ایک ماہ سے زائد عرصہ سے بغیر کام کے بیٹھے ہیں، کھانے پینے کے لئے کچھ نہیں،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ہماری مدد کریں، ہم مزدور لوگ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایک ہی کمرے میں ساتھ ساتھ جڑ کر سونے پر مجبور ہیں، اس وجہ سے کورونا کے شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فاقہ کشی تو پہلے ہی بھگت رہے ہیں، ہماری بروقت مدد نہ ہوئی تو خودکشی پر مجبور ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں