خضدار، سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ، متعدد شہری متاثر

خضدار(انتخاب نیوز) خضدار اوارہ باؤلےکتوں کی یلغار شہر میں سگ گزیدگی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ عوام رل گئ خضدار سٹی کے حدود میں باؤلے آوارہ کتوں کی تعداد میں آئے روز اضافہ عوام شدید پریشانیوں مبتلا ہوگئے ہیں رات بھر آوارہ کتوں نے شہریوں کا جینا حرام کردی ہے آوارہ کتوں نے پورے شہر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے محکمہ میونسپل کارپوریشن اب نام کا ہی محکمہ رہ چکی ہے ایک ہی ادارہ سے درجن بھر کتے تلف نہیں ہوسکتے ہیں تو شہر کےصفائ کیلئے نام ہی کافی ہے خضدار میں مسلسل کتوں کے اضافہ کی وجہ سے شہر میں سگ گزیدگی کے وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے بچے خواتین وبوڑھے کتوں کی حدف بن رہی ہے ایک طرف شہر میں کتوں کی یلغار دوسری طرف محکمہ میونسپل کارپوریشن کے حکام خواب خرگوش میں مزے لے رہے ہیں خضدار گزگی کوشک کھنڈ خیر آباد شاہوانی آباد چاندنی چوک سول کالونی کراچی روڈ ہندو محلہ لزو چمروک کے ایریا میں کتوں نے ڈیرہ ڈال دیئے ہیں شہر کےکتوں کے تلف کرنےکیلئے محکمہ کو سالانہ لاکھوں روپئے بجٹ مل رہی ہے وہ کہاں خرچ کی جارہی ہے شہرمیں صفائ کا فقدان ہےکتوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتے جارہے ہیں علاقے کے مکینوں کو بے یارومدد گار چھوڑی گئ ہے کتوں کی بے تحاشا اضافہ میونسپل کارپوریشن کی حکام کےعوام دشمنی کی اب پول کھل گئ ہے خضدار کے عوامی وسیاسی حلقوں نے کمشنر قلات ڈویژن ڈپٹی کمشنر خضدار سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں آوارہ باؤلے کتوں کو تلف کرنے کیلئے فوری احکامات جاری کرکے میونسپل کارپوریشن کے سوئ ہوئ حکام کو خواب غفلت سے جگادیں تاکہ عوام کو اس پریشانی سے نجات مل سکیں۔۔۔۔۔!!

اپنا تبصرہ بھیجیں