وزیراعلیٰ نے آسامیوں کیلئے میرٹ پر عملدرآمد کی ہدایت کردی

کوئٹہ:وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی سربراہی میں موجودہ حکومت نے مختلف محکموں میں سینکڑوں آسامیاں پیدا کر کے بیروزگار نوجوانوں کے لی? میرٹ اور صلاحیت کے مطابق روزگار کے حصول کے دروازے کھول دی? ہیں حکومت کے اس عمل سے نوجوانوں میں ایک نئی امید اور حو صلہ پیدا ہوا ہے جبکہ عوامی حلقوں کی جانب سے حکومت کے اس انقلابی اقدام کو سراہا جا رہاہے واضع رہے کہ وزیراعلء بلوچستان نے اپنی اسمبلی کی پالیسی تقریر میں دیگر اقدامات کے علاوہ لوگوں کے روزگار کے تحفظ اور روزگار کے نی? مواقعوں کی فراہمی کا اعلان بھی کیا تھا جن پر بتدریج عملدرآمد کیا جارہا ہے چند دنوں میں مختلف محکموں کی خالی آسامیوں کو اخبارات اور سوشل میڈیا کے زریعہ مشتہر کیا گیا ہے جن پر اوپن میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی وزیراعلء کی سختی سے ہدایت ہے کہ کسی حق دار کی حق تلفی نہ ہو اور بھرتیوں کے عمل میں میرٹ پر ہر صورت عمل کیا جا? عوامی فلاح و بہبود کے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ لوگوں روزگار کی فراہمی موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے ماضی میں خالی آسامیوں پر بھرتی کے وعدے تو کی? گی? جو صرف اعلانات تک محدود رہے تاہم موجودہ حکومت اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنا رہی ہے وزیراعلء کا نوجوانوں کے لی? پیغام ہے کہ وہ اعتماد اور یقین کے ساتھ اپلائی کریں انکی مکمل حوصلہ افزائی کی جا? گی اور اگر ان سے کوئی نوکری دینے کی رشوت طلب کرے تو وہ فوری طور پر وزیراعلء کے دفتر اپنی شکایت کریں وزیراعلء کی جانب سے محکموں کو انتباہ کیا گیا ہے کہ اگر کوئی افسر میرٹ کی پامالی میں ملوث پایا گیا تو اسکے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں