تربت، بچے سے بد فعلی ثابت، ایف سی اہلکار کو 14سال قید

تربت(نمائندہ انتخاب) سیشن جج/اسپیشل جج انڈر اینٹی ریپ آرڈیننس تربت عبدا لصبورمینگل کی عدالت نے بچے کے ساتھ بدفعلی کاجرم ثابت ہونے پر ملزم کو 14سال قید اور10لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی،سیشن جج /اسپیشل جج انڈر اینٹی ریپ آرڈیننس تربت عبدالصبورمینگل کی عدالت نے بچے کے ساتھ بدفعلی کے ملزم ریحان خان جو ایف سی کا ملازم ہے کو 14سال قید اور10لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی، استغاثہ کے مطابق مقدمہ نمبر02/20بجرم 377B تعزیرات پاکستان کے تحت ملزم کو سزا سنائی گئی ہے ان پر الزام تھاکہ انہوں نے ہوشاپ میں مراد ولد گنگزار نامی بچے کے ساتھ بدفعلی کی تھی، ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 14سال قید اور 10لاکھ جرمانہ کی سزادی گئی ہے جرمانہ میں سے5لاکھ روپے متاثرہ بچہ مراد کو اداکیاجائے گا، عدم ادائیگی جرمانہ مزید6ماہ قید کی سزاکاحکم سنائی گئی، مقدمہ محمد نعیم ولد امیر بخش کی مدعیت میں درج رجسٹر ہوا تھا،سرکارکی طرف سے مقدمہ کی پیروی ظفر بلوچ ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکوٹر نے کی جبکہ مستغیث کی طرف سے عابد بلوچ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں