18ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کافیصلہ کسی صورت قبول نہیں،سینیٹرمیرکبیرمحمدشہی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹرمیرکبیراحمدمحمدشہی نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 18ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ پر نظرثانی کافیصلہ کسی صورت قبول نہیں کرینگے اکابرین کی 40سالہ جدوجہد کے نتیجے میں 2010 میں صوبوں کو کچھ خودمختاری ملی جس کو فیڈریشن رول بیک کرناچاہتی ہے جو ملک اور وفاق کیلئے نقصان دہ ہوسکتاہے۔ اتوار کو انہوں نے میڈیا پر حوالے سے چلانے والی خبروں پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کے باعث لاک ڈاؤن سے پوری قوم پریشان ہے ان حالات میں بھی حکمرانوں کو صوبوں کے حقوق چھیننے کی فکر ہے ہونا تو چاہیے حکومت لوگوں کے مسائل حل اور معیشت کی بہتری پر توجہ دی جاتی مگر افسوس حکمران غیرسنجیدہ اقدامات کررہے ہیں اگر حکومت نے 18ویں ترمیم کو چھیڑنے کی کوشش کی تو نیشنل پارٹی پارلیمنٹ سمیت ہر سطح پر اس کیخلاف احتجاج کرے گی حکومت ہوش کے ناخن لیتے ہوئے صوبوں سے حق چھیننے کی بجائے انہیں اختیارات منتقل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں