وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے پرامن احتجاج پر تشدد افسوسناک ہے، شازیہ مری

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے وزیر اعلی ہاس کے سامنے واقعہ پر بہت افسوس ہوا ہے اورپرامن احتجاج سب کا آئینی وجمہوری حق ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی احتجاج کے جمہوری حق کو ہمیشہ استعمال کرتی آئی ہے اورآج بھی وہ حق استعمال کر رہی ہے اور ماضی میں ریاستی اداروں کے مظالم کا سامنا کیا تاہم پیپلزپارٹی کی جماعت نے آئین اورقانون کو کبھی نہیں توڑا۔ شازیہ مری نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی کے امن کو ایک بار پھر خراب کرنے کی بجائے انہیں مذاکرات کرنے کو ترجیح دینی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں