ایرانی بلوچستان کی 74 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور

دزاپ: ایرانی بلوچستان سے تہران پارلیمنٹ میں دزاپ/زاھدان کے عوامی نمائندے علیم یارمحمدی نے بتایا ہے کہ بلوچستان میں 74 فیصد رہائشی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔یارمحمدی نے مزید کہا کہ بلوچستان کی 70 فیصد سے زیادہ آبادی ٹیلی مواصلات کی خدمات سے محروم ہیں اور ان میں سے بیشتر مستقل ملازمت نہ ہونے کی صورت میں جز وقتی طور پر کام کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسی صورتحال کی وجہ سے مغربی بلوچستان کے بیشتر باشندے کرونا بحران میں بھی بے روزگاری اور غربت کی وجہ سے روزی روٹی کی تلاش میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔یارمحمدی نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ کرونا بحران میں مستقل ملازمتوں کے بغیر لوگوں کی مدد کرنے میں ناکام رہی ہے تاکہ کورونا وائرس بلوچستان میں پھیل جاے،

اپنا تبصرہ بھیجیں