وفاقی کابینہ میں وزرا کے قلمدان تبدیل کیے جانے کا امکان

اسلام آباد:وفاقی کابینہ میں وزرا کے قلمدان تبدیل ہونے کا امکان ہے، پرویز خٹک کو وزیر داخلہ، فواد چودھری کو وزیر دفاع اور شیخ رشید کو وزارت اطلاع کا قلمدان مل سکتا ہے، وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مجھے کابینہ میں وزرا کے قلمدان تبدیل کرنے کا کوئی علم نہیں۔وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد وفاقی کابینہ میں بعض اہم وزرا کے قلمدان میں ردوبدل کیے جانے کا امکان ہے۔بتایا گیا ہے کہ وزیردفاع پرویزخٹک کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا جاسکتا ہے، جبکہ وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری کو وزارت دفاع کا قلمدان مل سکتا ہے،اسی طرح وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو وزیراطلاعات ونشریات ملنے کا امکان ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مجھے کابینہ میں وزرا کے قلمدان تبدیل کرنے کا کوئی علم نہیں، میرے لیے وزارت اطلاعات میں جانے کا ابھی وقت نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں