مچھ، مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق تین زخمی

مچھ : بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ دو مختلف واقعہ میں 1 شخص جاں بحق 3 افراد شدید زخمی لاش ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے زخمیوں کو مچھ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفرکردیا گیا تفصیلات کیمطابق کوئٹہ جانیوالی بولان میل ریلوے اسٹیشن مچھ سے روانہ ہوئے تو محمد انور سکنہ کچلاک نامی مسافر نے ٹرین میں چڑھنے کی کوشش کی پاوں پھسلنے کے باعث ٹرین کے نیچے آگیا جس سے مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا لاش پولیس نے ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا دریں اثنا مچھ کوہ باش کے مقام پر دو کاریں آپس میں ٹکراگئی حادثے کی نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو مچھ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں