کوہلو، تحصیل آفس میں بنیادی سہولیات کا فقدان، سائلین کو مشکلات کا سامنا

کوہلو: کوہلو میں قائم تحصیل آفس میں بنیادی سہولیات کا فقدان سے ضلعی آفیسروں اور سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے تفصیلات کے مطابق ضلع کے واحد تحصیل آفیس کئی دہائیوں سے بنیادی سہولیات سے محروم ہے جس میں ضلع کے اہم دفاتر تحصیل آفس، جوڈیشنل مجسٹریٹ،قاضی آفس،خزانہ آفس، ضلعی الیکشن آفس، تحصیلدار آفس ماوند،کاہان،گرسنی،پٹواری آفس،کچری سمیت ایک درجن کے قریب اہم دفاتر موجود ہیں ان دفاتر کے آفیسر بنیادی سہولیات جس میں واش رومز،انتظار گاہ،فوٹو اسٹیٹ،فرنیچرز سے محروم ہیں جس میں آفیسروں کے ساتھ سائلین کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں جبکہ تحصیل آفس میں موجود ایک درجن سے زائد سرکاری دفاتروں میں کئی عرصے سے تعمیرو مرمت اور رنگ ورغن نہ ہونے سے دفاتر بھوت بنگلہ کی منظر پیش کرنے لگے ہیں جبکہ اکثروبیشتر کا بارشوں کے دوران چھتوں کا ٹپکنا اور چھتوں کے پلستر گرنا معمول بن گیاہے ڈیوٹی کے دوران آفیسروں کو جان کے لالے پڑگئے ہیں ایک آفیسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ گزشتہ کئی سالوں سے اپنے دفتر کے رینوویشن کیلئے درخواستیں دے چکا ہوں مگر تاحال کچھ نہیں ہوا ہے چھتو ں میں بارش کے پانی آنے سے اہم سرکاری ریکارڈ بوسیدہ ہوکر خراب ہورہے ہیں جبکہ کئی دفاتر میں ریکارڈ محفوظ رکھنے کی جگہ ختم ہوچکا ہے جس کے باعث خدشہ ہے کہ پرانے ریکارڈ ضائع ہوجائیں گے تحصیل آفس میں کار پارکنگ نہ ہونے سے گاڑیوں کے اندر پارک کرنے سے کام کرنے والے آفیسروں اور آئے ہوئے سائلین کو مزید مشکلات درپیش ہیں جبکہ ٹاف ٹیل نہ ہونے سے بارش ہوتے ہی تحصیل آفس میں بارش کا پانی جمع ہونا اور کچڑ معمول بن جاتا ہے آفیسروں اور سائلین نے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل آفس میں بنیادی سہولیات فوری فراہم کئے جائیں تاکہ مشکلات کا خاتمہ ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں