بچوں کے ساتھ زیادتیوں کے ازالے کے لئے ایک مر بو ط حکمت عملی بنا ئی جا ئیگی، وفاقی محتسب

اسلام آباد: وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا ہے کہ بچوں کے ساتھ زیادتیوں کے ازالے کے لئے ایک مر بو ط حکمت عملی بنا ئی جا ئے گی، بچوں کے حقوق کے لئے تمام سرکاری محکموں اور سول سوسائٹی کو اکٹھے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پیر کو وفاقی محتسب کے تحت نیشنل چلڈرن کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جسمیں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہاکہ بچوں کے حقو ق کی حفا ظت ہما را قو می فر یضہ ہے، بچوں کے ساتھ زیادتیوں کے ازالے کے لئے ایک مر بو ط حکمت عملی بنا ئی جا ئے گی۔انہوں نے کہاکہ بچوں کے حقوق کے لئے تمام سرکاری محکموں اور سول سوسائٹی کو اکٹھے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں