تھر کول فیلڈ بلاک1 میں تین ارب ٹن کوئلے کے ذخائر برآمد

کراچی: تھر کول فیلڈ بلاک 1 میں تین ارب ٹن کوئلے کے ذخائر برآمد ہو گئے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ ”تھر بدلے گا پاکستان”، آج یہ نعرہ حقیقت بنتا جارہا ہے، آج صبح بلاک 1 میں 145 میٹر کھدائی کے بعد کوئلہ نکلا ہے، یہ سندھ حکومت کی دوسری بڑی کامیابی ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ تھر کول فیلڈ بلاک 1 میں 3 ارب ٹن کوئلہ کے ذخائر موجود ہیں جو 5 ارب بیرل خام تیل کے برابر ہیں، تھر کول فیلڈ بلاک 1 سے کوئلہ برآمد ہونے پر پورے ملک کے عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ یاد رہے کہ قبل ازیں 3 جنوری کو خیبرپختونخواہ میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت کر لیے گئے۔وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ اس دریافت کا اندازہ گذشتہ ایک دہائی میں سب سے بڑا قرار دیا جا رہا ہے۔پاکستان کی سب سے بڑی تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنی او جی ڈی سی ایل نے کے پی کے میں لکی مروت کے قریب ولی بلاک میں تیل اور گیس کے بڑے ذخائر دریافت کر لیے۔وزارت توانائی کے اعلی ذرائع کے مطابق اس دریافت کا اندازہ گذشتہ ایک دہائی میں سب سے بڑا قرار دیا جا رہا ہے۔ولی بلاک کے ذخائر کو ناشپا فیلڈ میں پائے جانے والے ذخائر کے برابر سمجھا گیا ہے۔ناشپا کے ذخائر 95 ایم ایم بی او ای کے برابر ہیں۔ایک بار ولی بلاک کم از کم 9-10 کنوں کے ساتھ تیار ہو جائے۔تب ملک 100-150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل کر سکے گا۔او جی ڈی سی ایل کے ترجمان احمد حیات لک نے رابطہ کرنے پر اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ او جی ڈی سی ایل نے ولی بلاک میں تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کیا ہے لیکن انہوں نے تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں