ڈیل،نہ ڈھیل،نہ عدم اعتماد، کچھ بھی نہیں ہورہا،سب سکون ڈاٹ کام، شیخ رشید

اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نہ کوئی ڈیل،نہ ڈھیل،نہ عدم اعتماد، اور نہ ہی لانگ مارچ، کچھ بھی نہیں ہورہا،سب سکون ڈاٹ کام ہے،ملک میں سب افواہیں پھیلائی جارہی ہیں،نواز شریف جعلی رپورٹ پر باہر بیٹھا ہے وطن واپس نہ آنا بڑی بدقسمتی ہے، ایف آئی اے میں تبادلوں کا مجھے کوئی علم نہیں، تبادلے روکنے کا اختیار وزیراعظم کو ہے، ٹی ٹی پی کے مطالبات قابل قبول نہیں ہیں، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آج جمعرات کو چین کے دورے پر جار ہے ہیں جہاں وہ چینی قیادت کے ساتھ سی پیک سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے جبکہ وزارت داخلہ کی دعوت پر7فروری کو سعودی وزیرداخلہ پاکستان تشریف لا رہے ہیں وہ صدر اور وزیرعظم سے ملاقاتیں کریں گے اور مختلف امور پرتبادلہ خیال کریں گے، سعودی عرب سے ہمار ا رشتہ ہمالیہ سے بھی بلند ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف بد نصیب انسان ہے جو جعلی رپورٹ پر باہر بیٹھا ہے وطن واپس نہ آنا ان کی بڑی بدنصیبی ہے دنیا میں کوئی ایسا لیڈر نہیں جو اپنے ملک سے بھاگے،کہتے ہیں کہ نواز شریف کورونا کی وجہ سے علاج نہیں کروا رہا اور لوگوں کو کہتے ہیں کورونا میں اسلام آباد جاؤ، نواز شریف صرف لندن میں قیام کرنا چاہتا ہے۔ڈیل یا ڈھیل کی کوئی بات نہیں چل رہی اور نہ کوئی صدرارتی نظام یا ایمرجنسی نافذ ہو رہی ہے یہ سب افواہیں ہیں، عمران خان نے کئی بار کہا کہ اپوزیشن شو ق پورا کر لے ان تلوں میں تیل نہیں اپوزیشن کے رنگ پسٹن میں زنگ لگا ہو اوہ وہ لوگوں کو کورونا میں دھکا دینا چاہتے ہیں لو گ23مارچ کو پریڈ دیکھیں گے یا ان کے چہروں کی طرف دیکھیں گے یہ اسلام آباد آکر کیا کریں گے؟اگر کسی کو عدم اعتماد کا شوق ہے تو پورا کر لے، حکومت نے کوئی قانون سازی نہیں روکی یہ ہر کہیں ناکام ہوئے ہیں، ساڑھے تین سال میں کوئی ایسا بل نہیں جس میں حکومت نہ جیتی ہو۔ مولانا فضل الرحمن غیر ضروری بیانا ت دے رہے ہیں ان کے بیان غیر ذمہ دارانہ ہیں بندے انہیں ہی لانے ہیں۔سیکورٹی کے معاملات الگ ہیں اپوزیشن کو سکیورٹی معاملات سمجھنا چاہئے، میں اس میٹنگ میں شریک تھا جس میں بینظیر کو سیکورٹی خدشات سے متعلق آگاہ کیا تھا لیکن وہ بضد تھیں اور اس کا انجام انہوں نے دیکھ لیا۔ ہم نے تما م آئی جیز اور اور ڈی آئی جیز کوخط لکھا ہے اور امن اومان کی صورتحال سے متعلق الرٹ رہنے کا کہا ہے۔ ایف آئی اے میں ہونے والے تبادلوں سے متعلق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ تبادلوں سے متعلق مجھے کوئی علم نہیں میں نے بھی اخبار میں پڑھا ہے کہ ایف آئی اے میں تبادلے ہوئے ہیں اگر ہوئے ہیں تو ڈی جی ایف آئی اے نے کئے ہوں گے، کو ن تبادلے روکنا چاہتا ہے مجھے علم نہیں لیکن تبادلے روکنے کا اختیار وزیراعظم کو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی نے دہشتگردی میں اضافہ کیا ہے اسلام آباد میں ٹی ٹی پی کے دو دہشگر د مارے گئے، ٹی ٹی پی ایسے مطالبات کر رہی ہے جو عوامی حکومت کیلئے قطعی طورپر قابل قبول نہیں ہیں، عمران خان طالبان کی حمایت میں رہا اور ڈرون حملوں کی مخالفت کی،کون سی حکومت ہے جو آئی ایم ایف نہیں گئی سب مجبور ی میں آئی ایم ایف کا رخ کرتے ہیں، نادرا میں بھی روٹیشن پالیسی آرہی ہے سندھ میں 13جگہ پر پاسپورٹ آفس بنانے جارہے ہیں صرف سندھ حکومت کی جانب سے تاخیر کا سامنا ہے۔5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں