دکی، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

دکی: دکی کے علا قے ناناصاحب زیارت میں پک اپ گاڑی کی مو ٹر سائیکل سے ٹکرا جا نے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ہیاطلا عات کے مطابق گزشتہ روز دکی کے علا قے نا نا صاحب زیا رت میں پک اپ گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر ما ر نے کے نتیجے میں محمد ریاض ولد غلام حسین سکنہ تونسہ شریف جاں بحق جبکہ محمد عثمان ولد سلیمان سکنہ تونسہ شریف زخمی ہو گئے جاں بحق اور زخمی ہو نے والوں کو دکی قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق دونوں افراد مزدوری کیلئے پنجاب سے دکی آئے تھے پک اپ گاڑی ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں