نوشکی اور پنجگور میں حملے قابل مذمت ہے ، ایران
اسلام آباد: ایران نے بلوچستان کے علاقوں نوشکی اور پنجگور میں حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں ایرانی سفیر محمد علی حسینی نے کہا بلوچستان کے علاقوں نوشکی اور پنجگور میں دہشتگردی انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا حملے میں قیمتی جانی نقصان افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا ہر قسم کی حملوں پر زور مذمت کرتے ہیں، مذموم واقعہ پر اجتماعی ردعمل کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کی عوام اور حکومت کے ساتھ قیمتی جانی نقصان پر تعزیت کرتے ہیں۔
Load/Hide Comments


