اے آر وائے نیوز کے آفس میں 8افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق،بیورو آفس اسلام آباد کو سیل کر دیا گیا

اسلام آباد: اے آر وائے نیوز کے آفس میں کرونا کے8 کیسیز سامنے آگئے.کورونا وائرس پازیٹو آنے والوں میں فیصل ایدھی کے انٹرویو کی ریکارڈنگ کے لئے ان کے گھر جانے والی ٹیم کے ارکان شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق دو روز قبل اے ار وائے بیورو آفس میں سٹاف کے کرونا ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ٹیسٹ کے رزلٹ آنے پر سٹاف کے 7افراد کرونا وائرس سے متاثرہ نکلے۔اے ار وائے نیوز کے بیورو آفس اسلام آباد کو سیل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب ایآر وائے انتظامیہ کے مطابق چند روزقبل فیصل ایدھی کے انٹرویو کی ریکارڈنگ کے لئے ایک ٹیم انکی رہائش گاہ گء تھی جس کے بعد سٹاف کے 20 ارکان کے ٹیسٹ کروائے گئے۔۔ جن ارکان کے ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں ان میں سے زیادہ تر وہ ہیں جو فیصل ایدھی کے گھر گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں