امریکی ایوان نمائندگان نے مسابقتی بل کی منظوری دے دی

واشنگٹن:امریکی ایوان نمائندگان نے ریپبلکن پارٹی کی شدید مخالفت اور تندو تیز بحث کے درمیان ملک کی تکنیکی مسابقت کو فروغ دینے کے لیے اربوں ڈالرکے بل کی منظوری دے دی۔”امریکہ مسابقی ایکٹ 2022″ کی 210 کے مقابلے میں 222 ووٹوں سے مکمل پارٹی لائن کے ساتھ منظوری دی گئی،ری پبلکن پارٹی کے صرف ایک رکن نے ڈیموکریٹ کا ساتھ دیا جبکہ ڈیموکریٹ پارٹی کے بھی ایک رکن نے پارٹی لائن کے خلاف ووٹ دیا۔ایوان نمائندگان کے ریپبلکن ارکان نے شکایت کی کہ ڈیموکریٹس نے انہیں بل کے مسودے کی تیاری میں شامل نہیں کیا۔ووٹنگ شروع ہونے سے قبل ایوان کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ امریکی سینیٹ کے ساتھ جلد مذاکرات کریں گی۔سینیٹ نے گزشتہ سال جون میں اپنا بل، یو ایس انوویشن اینڈ کمپیٹیشن ایکٹ منظور کیا تھا۔ صدر جو بائیڈن کے دستخطوں کے لیے بل کو وائٹ ہاؤس بھیجنے سے پہلے دونوں ایوانوں کے لیے قانون سازی کا ایک متفقہ ورژن پاس کرنا لازمی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں