ہمارا ملک اور ہمارا صوبہ سخت دور سے گزررہا ہے،پرنس فیصل داؤد احمد زئی بلوچ
حب : ہمارا ملک اور ہمارا صوبہ سخت دور سے گزررہا ہے اس دور کے تقاضوں کے پیش نظر ہمارے تمام قبائل کو ذہنی آہنگی کی ضرورت ہے ان خیالات کے کااظہار پرنس فیصل داؤد احمد زئی بلوچ نے بروز اتوار کو حب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے کہا کہ تمام قبائل آپس کے تنازعات رنجشوں کو مل بیٹھ کر حل کریں تاکہ مہرو محبت خوشحالی واتفاق کی فضا ء قائم ہو اس حوالے سے ہمارے گرانے کی خدمت ہمیشہ رہی ہیں اور مدام رہیں گی میں اپنے بہادر و غیور بلوچوں سے گزارش کرتا ہوں تمام قبائل آپس میں ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کو فروغ نہ دیں کیونکہ اس عمل سے قوم میں دوریاں اور رنجشیں پیدا ہونگی اس عظیم سرزمین کو حاصل کرنے کیلئے تمام قبائل کا بہترین اور فقید المثال کردار رہا ہے یہ بھی درست حقیقت ہے موجودہ دور میں ہمارا ملک اور ہمارا صوبہ سخت دور سے گزررہا ہے اس دور کے تقاضوں کے پیش نظر ہمارے تمام قبائل کو ذہنی آئنگی کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنے انتفاق کو دوبارہ قائم رکھنے میں کامیاب ہوں یہ قصہ بھی انتہائی مقصود ہے انشا ء اللہ مجھے امید ہے بلوچ قوم کا ہر فرد ہمارے اس موقف سے انتفاق کریگا اللہ اور اس کے رسول کی خاطر بلوچ کیلئے بلوچ قوم کے خدمت گار کی حیثیت سے اپنی خدمات کو پیش کرتے رہیں گے موقف بھی حقیقت پر مہر تصدیق ہے بلوچستا ن کی سرزمین کی بقا کیلئے قبائل کا انتہائی اہم کردار رہا ہے ان کی عظیم خدمت نمایاں ہیں میر نصیر خان نوری اور میر چاکر خان رند کے ساتھ بلوچ قوم سے وابستہ تمام قبائل نے دست و بازو کا کردار ادا کیا ہے یوں تمام قبائل کی قربانیاں نمایاں ہین الحمد اللہ بلوچ قوم کی خدمات دنیا کے سامنے آشکار ہیں ہمیں یہ یقین ہے ہمارے سیاسی لیڈرز اور قبائلی رہنما ہمارے س موقف سے اتفاق کریں گے اس موقع پر سرمت بلوچ قومی اتحاد کے مرکزی چیئرمین حاجی غلام نبی سرمستانی،مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالمنان صلاحی،مرکزی صدر کامریڈ عبدالغفور خاکینزئی،مرکزی جونیئر وائس چیئرمین مولا بخش ذاکر سرمستانی،صوبائی صدر کپٹین پرویز سرمستانی،صوبائی سینئر نائب صدر عبدالغنی مجاہدسرمستانی،حاجی نواب خان سرمستانی،نبی بخش نروار و دیگرموجود تھے۔


