وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر زیارت میں 12مقامات پرپورٹ ایبل باتھ روم نصب کردیئے گئے
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر زیارت میں سیاحوں کی سہولت کیلئے 12مقامات پرپورٹ ایبل باتھ روم نصب کردیئے گئے تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کے زیارت شہر کے دورے کے موقع پرسیاحوں نے ان سے زیارت میں مختلف مقامات پر باتھ رومز سمیت دیگر سہولت نہ ہونے کی شکایت کی جس کا وزیراعلیٰ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پی ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ فوری طور پر باتھ رومز سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں جس پر دو روز کے بعد زیارت کے ایک درجن سے زائد مقامات پرپورٹ ایبل واش رومز نصب کردیئے گئے ہیں وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ صوبے میں سیاحتی مقامات پرسہولیات کی فراہمی کو یقینی
بنانے کیلئے فوری طور پراقدامات اٹھائے جارہے ہیں جلد ہی عوام سیاحتی مقامات پرمثبت تبدیلی اور بہتر سہولیات دیکھیں گے
Load/Hide Comments


