نورمحمد دمڑ سے بی آر ایس پی کے جنرل منیجرکی ملاقات
کوئٹہ: سینئر صوبائی وزیرخزانہ حاجی نورمحمد دمڑ سے منگل کو بی آر ایس پی کے جنرل منیجر نعمت اللہ جان مریانی نے ملاقات کی۔ بی آر ایس پی کے جنرل منیجر نعمت اللہ جان مریانی نے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دمڑ کو بلوچستان بھر میں بی آرایس پی کے جاری اور تکمیل شدہ منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر خزانہ حاجی نور محمد دمڑ نے بی آر ایس پی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بی آرایس پی بلوچستان کے غریب اور نادار لوگوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ بی آر ایس پی اپنی خدمات کو اسی طرح جاری رکھے گی۔انہوں نے ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کو بروقت امداد فراہم کرنے پر بی آر ایس پی کو خراج تحسین پیش کیا اور مستقبل میں بھی بی آرایس پی کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Load/Hide Comments


