شامی دارالحکومت کے قریب اسرائیلی فضائی حملوں میں تین شہری جاں بحق،بچے سمیت چار زخمی


دمشق:شامی دارالحکومت کے قریب پیر کی صبح اسرائیلی فضائی حملوں میں تین شہری ہلاک ہوگئے ہیں، یہ بات سرکاری میڈیا نے کہی۔ سرکاری نیوز ایجنسی نے کہا کہ اسرائیلی میزائل دمشق کے نواح میں گھروں پر گرنے سے ان کے ٹکڑے لگنے کیوجہ سے تین شہری شہید اور ایک بچے سمیت چار دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔قبل ازیں خبررساں ادارے نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ شامی دفاعی فورسز نے لبنانی فضائی حدود علی الصبح سے داغے جانیوالے اسرائیلی میزائلوں میں سے اکثر کو ناکارہ بنا دیا۔ ادارے کی ویب سائٹ پر شائع جاری ہونیوالی ایک ویڈیو میں اسرائیلی وارہیڈز کو آسمان میں دھماکوں سے پھٹتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔برطانیہ میں قائم حقوق انسانی کے لئے شامی مبصر گروپ کا کہنا ہے کہ حملے میں ایرانی فورسز اور دمشق کے جنوب میں سرگرم لبنانی عسکری گروپ حزب اللہ کے جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کا کہنا ہے کہ حملوں میں چار جنگجو مارے گئے ہیں۔#/s#