امریکا میں تین ارب ڈالر کی بٹ کوائن چوری کرنے والے میاں بیوی گرفتار

واشنگٹن: امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کرپٹو کی سب سے بڑی چوری کرنے والے ملزمان ایک آدمی اور اسکی بیوی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق امریکی حکام نے ملزمان کو تقریباً ساڑھے تین ارب ڈالر کی بٹ کوائن کی رقم قبضے میں لے کر انہیں گرفتار کر لیا ہے۔ نیویارک کے رہائشی اس جوڑے کو مین ہٹن میں گرفتار کیا گیا تھا، دونوں نے غیر قانونی طور پر حاصل ہونے والی رقم سے سونا، نان فنجیبل ٹوکنز اور پانچ سو ڈالر کا والمارٹ کا گفٹ کارڈ لیا ہے۔حکام نے بتایا کہ ملزمان نے اپنی جعلی شناخت ظاہر کی ہوئی تھی، یہ 31 برس کی ہیتھر مارگن ریپ گلوکارہ کے نام ’ریزل خان‘ سے مشہور تھیں۔امریکی نائب جنرل لیسا موناکو نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ امریکی محکمہ صحت کی سب سے بڑی مالی کارروائی ہے۔انکا کہنا تھا کہ اس بات سے صاف ظاہر ہوتا ہے امریکا کرپٹو کرنسی کے مجرموں کے لیے محفوظ جگہ نہیں ہے،متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اس غیر قانونی کارروائی کا تعلق 2016 میں ڈیجیٹل کرنسی ایکسچینج بٹ فنکس کی ہیک سے ہے۔واشنگٹن کی وفاقی عدالت میں چلنے والے اس کیس میں دونوں میاں بیوی پر منی لانڈرنگ اور امریکا کو دھوکہ دینے کا الزام لگایا ہے۔نیو یارک کی وفاقی عدالت میں ہونے والی ابتدائی پیشی کے دوران امریکی مجسٹریٹ جج ڈیبرا فری مین نے ایلیا لیکنسٹائن کے لیے 50 لاکھ ڈالر اور ہیتھر مارگن کے لیے 30 لاکھ ڈالر کا بانڈ طے کیا ہے۔وفاقی عدالت نے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں کی عدالت میں واپس پیشی کو یقینی بنانے کے لیے ان کے والدین ان کے گھرکی کاغزات کو عدالت میں سکیورٹی کے طور پر جمع کروائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں