عوام کے مسائل احسن طریقے سے حل کرنے کے لیے صوبائی محتسب کاادارہ سرگرداں ہے، نذر محمد بلوچ

نصیرآباد: صوبائی محتسب اعلی بلوچستان نذر محمد بلوچ کی زیر صدارت اسمبلی ہال ڈیرہ مراد جمالی میں صوبائی محتسب کا کردار اور عمل کے حوالے سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار میں وفاقی ڈائریکٹر محتسب غلام سرور بروہی ڈائریکٹر ایڈمن محتسب سعید احمد شاہوانی ڈپٹی ڈائریکٹر مختیار احمد ریجنل ڈائریکٹر نصیرآباد میر علی رضا مگسی اسسٹنٹ رجسٹرار محتسب شیریں سرور بار ایسوسی ایشن نصیرآباد کے سابق صدر ایڈوکیٹ نذر محمد عمرانی تحصیلدار کامران رئیسانی چیف آفیسر حاجی خان جونیجو پاپولیشن آفیسر غلام مصطفی ہانبھی پرنسپل ڈگری کالج جان محمد کھوسہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نصیرآباد حفیظ اللہ کھوسہ بشیر احمد ماندائی پریس کلب ڈیرامرادجمالی کے صدر ولی محمد زہری سمیت دیگر وکلاء برادری آفیسران مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سیاسی سماجی و قبائلی عمائدین شریک تھے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی محتسب اعلی نذر محمد بلوچ اور وفاقی ڈائریکٹر محتسب غلام سرور بروہی نے کہا کہ عوام کے مسائل احسن طریقے سے حل کرنے کے لیے صوبائی محتسب کاادارہ سرگرداں ہے اس ادارے سے انصاف کی فراہمی میں نہ ہی فیس کی ضرورت ہوتی ہے اور نہ ہی وکیل کی لوگوں کو مفت میں انصاف فراہم کیا جا رہا ہے صوبائی سطح پر چھ مہینوں میں 800 سے زائد کیسز سنے گئے اور ان کا حل تلاش کیا گیا لوگ اپنی دادرسی اور مسائل کے حل کے لیے ہمیں درخواست دیں ہم سائلین کے مسائل ایک سادہ کاغذ پر دی گئی درخواست پر حل کریں گے پنتالیس دنوں میں مسئلے کا حل نکالا جائے گا انہوں نے کہاکہ مختلف اضلاع میں ہمارے وزٹ کی بدولت عوام کو طبی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کا ازالہ ممکن ہوا ہے انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون نے ہمیں جو اجازت دی ہے اس قانون کے مطابق مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتا ہرگز نہیں کیا جارہا انہوں نے کہاکہ صوبائی اور وفاقی سطح پر مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے مسائل حل کرنا ہمارا فرض بنتا ہے اطلاع دینا عوام کا فرض ہے کیونکہ ایک ہاتھ سے کبھی تالی نہیں بجتی عوام اپنے حقوق کے حصول کے لیے اور مسائل کے تدارک کے لیے ہم سے رابطہ کریں انہوں نے کہا کہ تمام صوبائی اور وفاقی اداروں سے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تمام آفیسران عوام کے مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ مبذول کریں 188 وفاقی جبکہ دیگر صوبائی ادارے عوام کو تمام سہولیات کی فراہمی میں اپنا عملی کردار ادا کررہے ہیں اس میں مزید کام کرنے کی گنجائش موجود ہے تاکہ عوام کی زندگیوں کو سہل بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ لوگ حقیقی مسائل کے حل کے لیے ہم سے رابطہ کریں غلط شکایات کسی صورت نہیں سنی جائے گی لوگ غلط شکایات سے اجتناب کریں تاکہ جائزمسائل اس کی زد میں نہ آئیں انہوں نے کہا کہ ہمیں لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنی ہیں تعلیم صحت آب نوشی قانون بجلی تمام محکموں میں لوگوں کے لئے سہل طریقہ کار اپنایا جائے جس سے لوگوں کی مشکلات بآسانی حل ہو سکے انہوں نے کہا کہ لوگوں کی خدمت کرنا ہی اصل میں انسانیت کا حق ادا کرنے کے مترادف ہے اگر سسٹم ٹھیک نہیں ہوگا تو ادارے تباہی کی جانب گامزن ہوں گے پاکستان میں کرپشن نہ ہو تو پاکستان جیسا ملک پوری دنیا میں ڈھونڈنے سے ہی نہیں ملے گا ہم سب کو اچھائی کے کاموں میں مزید اپنا کردار ادا کرنا ہوگا آفیسران پر جو ذمہ داری عائد کی گئی ہے اسے احسن انداز سے سر انجام دیں لوگ اپنے مسائل حل کروانے کے لیے سرگرداں ہیں ہم کو بھی ان کے مسائل حل کرنے ہونگے ان شائاللہ بہت جلد لوگوں کو ہیلتھ کارڈ بھی ملیں گے جو ہمارے بس میں ہو گا ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے اور ہر صورت انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔بعد ازاں صوبائی محتسب اعلی نذرمحمد بلوچ نے ریجنل ڈائریکٹر نصیرآباد کے آفس کا بھی دورہ کیا ریجنل ڈائریکٹر نصیرآباد میر علی رضا مگسی نے صوبائی محتسب اعلی نذر محمد بلوچ اور دیگر مہمانوں کو روایتی ٹوپی اجرک اور شال کے تحائف پیش کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں