کوئٹہ شہر، مختلف علاقوں میں برقی تنصیاب کی مرمت کیلئے بجلی بند رہے گی

کوئٹہ: کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوں کی ضروری مرمت کے کاموں کے سلسلے میں مورخہ13 فروری کو مری آباد گرڈ اسٹیشن میں پاور ٹرانسفارمر کی مرمت کے سلسلے میں گلستان روڈ، ساوتھرن کمانڈ، نیو لیاقت بازار ایکسپریس، اور واسا فیڈروں کو صبح 10بجے سے دوپہر 2بجے تک، سریاب گرڈ اسٹیشن کے بی ایم سی، دلدار کاریز دن 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک، میختر گرڈ ااٹیشن کے مرغہ کبزئی، چمالنگ، نالی اعظم بندات فیڈر، صبح 10بجے سے دوپہر 2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ اسی طرح14 فروری کو 132 کے وی سبی- مچھ ٹوٹرانسمیشن لائن پرصبح 10بجے سے سہ پہر 3بجے تک ڈسک کی تبدیلی کا کام کیا جائے گا اس دوران ٹرانسمیشن لائن کی بندش سے 70 میگا واٹ کی برقی قلت پیدا ہوگی جسے مختلف علاقوں میں لوڈ منیجمنٹ کے زریعے پورا کیا جائے گاعلاوہ ازیں ڈیرہ مراد جمالی گرڈ اسٹیشن میں ضروری کام کے سلسلے میں ڈیرہ مراد جمالی گرڈسے منسلک تمام فیڈروں کو صبح 11بجے سے سہ پہر3بجے تک، گلستان گرڈ اسٹیشن کے اولڈ ڈولنگی، اولڈمنگلزئی، گلستان سٹی، گلستان کاریز، نیو گلستان کاریز فیدرز سے بجلی صبح 10بجے سے دوپہر 2بجے تک، منگچر گرڈ اسٹیشن میں مرمتی کام کے سلسلے میں منگچر سٹی، کوہک،چوٹانک، کردگاپ، سورجمان زئی، آدم زئی، محمود گہرام سٹی اور چوٹانک ٹو، نوشکی گرڈ اسٹیشن سے نکلنے والے بادینی، کیشنگی، کلی مینگل، سٹی تھری، اور نوشکی فیڈروں کو دن 12 بجے سے شام 5بجے تک، دکی گرڈ اسٹیشن نانا صاحب، رباط فیڈرز صبح 9 بجے سے دن 1بجے تک اور 132 کے وی تربت- پسنی ٹراسمیشن لائن اور تربت گرٖڈاسٹیشن میں بریکر اور آئسولیٹر کی مرمت کے سلسلے میں صبح 9بجے سے شام 4بجے تک، انڈسٹریل اسٹیٹ گوادر سٹی، اور گوادر ڈیپ سی پورٹ نیز گوادر گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں