گڈانی شب بریکنگ یارڈ،محکمہ ماحولیات کا خطرناک آئل کی موجودگی کی بنا پر جہاز واپس

لسبیلہ: گڈانی شب بریکنگ یارڈ پر ناکارہ بحری جہاز ٹوٹنے کے لیے آنے والا جہاز کو محکمہ تحفظ ماحولیات نے گندے اور خطرناک آئل کی موجودگی کی وجہ سے واپس کردیاتفصیلات کے مطابق محکمہ تحفظ ماحولیات کے ڈی جی محمد ابراہیم بلوچ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر عمران سعید کاکڑ کی زیرنگرانی میں گڈانی میں لنگرانداز ہونے والا جہاز کو واپس کردیا گیا انھوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی محکمہ ماحولیات کی قوانین کو پورا نہیں کرتا تو ہم سخت قانونی کاروائی کریں گے ماحولیاتی قوانین پر پورے بلوچستان میں سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا اور کسی بھی طرح کی کوتاہی کو برداش نہیں کی جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں