نواب شاہ،دوگروپوں کے مابین زمین کے تنازعے پر مسلح تصادم، 4 افراد جاں بحق

نواب شاہ: ولی محمد کے کچے کے علاقے میں زرعی زمین کے تنازعے پر فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ نواب شاہ نواب ولی محمد کے کچے کے علاقے میں زرعی زمین کے تنازعے پر فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد جان کی بازی ہارگئے، جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق زرداری اور بھنڈ برادریوں کے مابین زمین کا تنازعہ چل رہا ہے، اور اسی تنازعے پر دونوں گروپوں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی، فائرنگ میں ایس ایچ او مزا پور عبدالحمید کھوسو سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے، اور فائرنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے، اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر طلب کرلی گئی ہے، تاہم دونوں جانب سے شدید فائرنگ کے باعث آپریشن شروع نہیں کیا گیا، تاہم جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو بھی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں